دل کا غبار
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - دل کی کدورت، ملال خاطر۔ ایک عالم پہ بار ہیں ہم لوگ کس کے دِل کا غبار ہیں ہم لوگ ( ١٩٣٦ء، روحِ کائنات، ٧٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' کے بعد 'کا' بطور حرف اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'غبار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٦ء سے "دیوانِ سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر